5 جون، 2022، 12:54 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84778189
T T
0 Persons

لیبلز

یمن میں آٹھ سال سے جاری جنگ میں 3182 بچے کی ہلاکت

تہران، ارنا - یمن کے خلاف آٹھ سالوں کے دوران سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں میں 3,182 یمنی بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، یمن کے ایک مرکز نے یمنی جنگ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے۔
یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے یمنی اتحاد نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آٹھ سالہ یمنی جنگ یمنی بچوں کے لیے کئی دہائیوں کی طرح تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق، یمن کے 20 صوبوں میں 3,182 یمنی بچے ہلاک ہوئے جن میں 2,795 لڑکے اور 387 لڑکیاں شامل ہیں۔
250 بچے زندہ گولہ بارود اور دیگر 152 بم دھماکوں سے مارے گئے۔
حال ہی میں بچوں اور خواتین کے حقوق کی حمایت کرنے والی یمنی تنظیم "انتصاف" نے بھی یمن میں سات سال سے جاری جنگ اور محاصرے کے نتیجے میں خواتین کی تباہ کن صورت حال پر ایک رپورٹ شائع کی تھی۔
اس تنظیم نے کہا کہ 26 مارچ 2015 کو یمن پر سعودی اتحاد کے حملے کے بعد سے اب تک 2,412 یمنی خواتین ہلاک اور 2,825 دیگر زخمی ہو چکی ہیں۔
رپورٹ میں اتحادیوں کے زیر قبضہ علاقوں اور اس کے کرائے کے فوجیوں میں یمنی خواتین کی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملوں کے آغاز سے اب تک خواتین کے خلاف تشدد کی اوسط سطح میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انتصاف نے مزید کہا کہ ہسپتالوں اور صحت کے مراکز پر سعودی عرب کے حملوں نے یمنی خواتین کو صحت کی خدمات تک رسائی سے محروم کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ، بیماری کا پھیلاؤ اور خاص طور پر حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائی قلت میں اضافہ، نیز سعودی اتحاد کے ممنوعہ ہتھیاروں کے نتیجے میں اسقاط حمل اور پیدائشی بے ضابطگیوں میں اضافہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 لاکھ یمنی خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے نصف حاملہ ہیں۔ محاصرے کے نتیجے میں ہر سال آٹھ ہزار خواتین ہلاک ہو جاتی ہیں اور یمن میں 70 فیصد ادویات دستیاب نہیں ہیں۔
‏ ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .